ایک گاؤں کے عشر کا حساب.."
فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔
کل گندم 40 ہزار من ہوگی
ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی
و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔ علماء توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا
کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے
3900 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔ تو 2 ہزار من کی قیمت 78لاکھ روپے بنتی ہے۔
جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔۔۔۔۔۔
آئیں تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں
ہمیں اپنے حصے کا چراغ جلانا ہے۔۔۔


Comments
Post a Comment